مشرق وسطی میں ریت کے طوفان سے حد بصارت میں کمی

سعودی عرب کا ساحلی شہر جدہ بھی متاثر، ملک عبدالعزیز ایرپورٹ سے پروازیں منسوخ
ریاض ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطی خاص طور پر سعودی عرب میں ریت کا طوفان آجانے کی وجہ سے حد بصارت میں شدید کمی واقع ہوئی اور یہ آدھے کیلو میٹر سے بھی کم ہوکر رہ گئی۔ ساحلی شہر جدہ میں ایرپورٹ کے ڈائرکٹر عبدالحامد ابونودیتی نے کہا کہ فضائی ٹریفک حد بصارت میں کمی کی وجہ سے مکمل طور پر رک گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آنے والی پروازوں کو قریبی ایرپورٹس کی طرف منتقل کردیا گیا ہے ۔ شمالی پڑوسی ممالک میں ریت کا طوفان جاری ہے۔ جدہ میں موٹر رانوں کو سفر نہ کرنے، رفتار تیز نہ کرنے اور دیگر تمام حالات جیسے شہری دفاع اور صیانتی طلایہ گردی کے آلات سے لیز ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ جدہ ایرپورٹ پر اترنے سے قاصر رہنے پر پروازوں کا رخ مدینہ منورہ ، یانبو اور طائف ایرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔ شہری ہوا بازی کے ترجمان نے حد بصارت کا انکشاف کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ حد بصارت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 9 بجے شب کے بعد حد بصارت کے معمول پر آجانے کی پیش قیاسی کی ہے۔ شہری دفاع کے محکمہ مکہ معظمہ کے ترجمان برائے ذرائع ابلاغ کرنل سعید سرہان نے کہا کہ شہر جدہ اور خلیص اور اصفان  پر کم بلندی کے اور اوسط جسامت کے بادل چھائے ہوئے ہیں  جس کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا اندیشہ ہے ۔ بارش کے ساتھ ہی تیز رفتار آندھی بھی ہوسکتی ہے۔ گرد کی وجہ سے حد بسارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہیں۔ موسمیات اور ماحولیات تحفظ اتھاریٹی نے کہا کہ یہ صورتحال 11 بجے شب تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ مکہ معظمہ کے تمام شہریوں کو محتاط رہنے کی اور خطرہ کے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں بھی ریت کا شدید طوفان آنے اور حد بصارت میں نم ایاں کمی ونے کی اط لاعات ملی ہے۔ (ابتدائی خبر صفحہ 4 پر)