مشرق وسطیٰ میں فرانسیسی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ

پیرس۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)فرانس کی مشرق وُسطیٰ میں ہتھیاروں کی فروخت2017 کے دوران دو گنی ہو گئی۔ یہ بات فرانسیسی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق فرانس کی طرف سے ہتھیاروں کی مجموعی فروخت گزشتہ برس کے دوران قریب نصف ہو کر 7 بلین یورو کے قریب رہی تاہم ان ہتھیاروں کی 60% فروخت مشرق وسطیٰ کے ممالک کو کی گئی۔ 2017ء کے دوران مشرق وُسطیٰ کو 3.92 بلین یورو کے ہتھیار فروخت کیے گئے جبکہ اس سے ایک برس قبل یہ فروخت 1.94 بلین یورو کی رہی تھی۔