تہران۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قائد اسلامی انقلاب خامنہ ای نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی سازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ شام، عراق اور لیبیا اس کا واضح ثبوت ہیں۔ اگر تم (مسلمان) قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ’’اللہ کی مدد کروگے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم مضبوطی سے جما دے گا‘‘، خامنہ ای نے کہا کہ یہ علامات کہ جس میں شام، عراق اور لیبیا میں امریکہ کی نمایاں ناکام اللہ کی قدرت کی عظیم نشانیاں ہیں اور اللہ اپنے وعدہ کو کس طرح پورا کرتا ہے، کا اظہار ہے۔ یہ وعدہ انہیں کے ساتھ کرتا ہے جو اپنی چال میں نرمی رکھتے ہیں اور اپنے عمل میں میانہ روی اختیار کرتے ہیں۔ خامنہ ای نے یہ تمام باتیں ایک ’’گریجویشن تقریب میں مخاطب کرتے ہوئے کی۔