کنشاسا ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگو کے دائیں بازو کے گروپ نے 17 شہریوں کو ہلاک کردیا۔ فروغ امن، جمہوریت و انسانی حقوق کے مطالعہ کے مرکز کی اطلاع کے بموجب عینی شاہدین نے کہا کہ باغی کانگو کے شمالی علاقہ بینی میں داخل ہوئے اور انہوں نے اندھادھند حملے کرتے ہوئے 17 افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک ہی خاندان کے 7 ارکان بھی شامل ہیں۔