تہران ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی ایران میں آج صبح دو زلزلے ریکارڈ محسوس کئے گئے ۔ کرمان میں ہوئے پہلے زلزلے کی شدت 6.0 تھی ۔ جس کے 10 منٹ بعد اس علاقہ میں اس سے کچھ کم شدت 5.0 کا زلزلہ ہوا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے ان دونوں زلزلوں کی شدت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بڑے پیمانے پر جانی یا مالی نقصان کا خطرہ نہیں ہے ۔ تازہ ترین زلزلوں سے بمشکل دو ہفتے قبل عراق سے متصلہ مغربی ایرانی صوبہ کرمان شاہ میں 7.3 شدت کا طاقتور زلزلہ ہوا تھا ۔ جغرافیائی اعتبار سے ایران ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں برے پیمانیپر زلزلوں کا سنگین خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ 1990 ء کے دوران شمالی ایران میں 7.4 شدت کے زلزلے میں کم سے کم 40,000 افراد ہلاک ، 300,000 زخمی اور پانچ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے ۔