اسلام آباد ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کے امام عبدالرشید کی ہلاکت میں ملوث ہونے کی پاداش میں غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے اور پولیس کو خصوصی ہدایت کی ہیکہ مشرف کو فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔ 2007ء میں لال مسجد پر فوج کشی کے دوران امام عبدالرشید بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے مشرف کی شخصی حاضری سے دستبرداری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے گرفتاری وارنٹ جاری کردیا جبکہ سماعت کی آئندہ تاریخ 24 جون مقرر کی گئی ہے جبکہ جج کامران بشارت مفتی نے مشرف کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے کے فیصلہ کو محفوط رکھا ہے۔