اسلام آباد ۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران اْن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مشرف کی بجائے اُن کو پھانسی دی جائے۔جسٹس فیصل عرب کی سہ رکنی خصوصی عدالت نے اس مقدمے کی سماعت کی تو سابق فوجی صدر کی وکلا ٹیم میں شامل رانا اعجاز نے ابتداء میں ہی کہا کہ وہ مشرف کے دوست ہیں اور اْن کے دور میں پنجاب حکومت میں وزیر قانون بھی رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اُن کے دوست اس وقت مشکل میں ہیں، اس لئے دوستی کا تقاضہ ہے کہ مشرف کی جگہ اُنھیں غداری کے مقدمے میں پھانسی یا پھر عمر قید کی سزا دی جائے۔