اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کے وکلائے صفائی نے ان پر غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ مشرف پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے کیونکہ وہ فوجی قانون کے تحت ہیں۔ ان پر کسی دوسری عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ فوجی قانون 1952ء اور دستور کی دفعہ 245 کے تحت کسی فوجی پر سیول انتظامیہ کے تحت عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ خصوصی عدالت حکومت نے گذشتہ سال 70 سالہ مشرف پر 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی غداری کے الزام میں مقدمہ چلانے کیلئے قائم کی تھی۔ تاہم وکیل استغاثہ نے وکلائے صفائی کے اس ادعا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مشرف پر فوجی قانون کے تحت مقدمہ چلانا ناممکن ہے کیونکہ اس قانون میں غداری کی کوئی دفعہ شامل نہیں ہے۔