مشرف حملہ کیس : سابق پاک ایرفورس عہدہ دار کو پھانسی

اسلام آباد ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ایرفورس کا ایک سابق ٹکنیشن جسے سابق صدر پرویز مشرف کو قتل کرنے کی کوشش پر ماخوذ کیا گیا، اسے سزائے موت دیدی گئی، جس کے ساتھ وہ آٹھواں شخص بن گیا جسے سزائے موت پر امتناع کو حکومت برخاست کردینے کے بعد سے یہ سزا دی گئی ہے۔ خالد محمود کو کل رات راولپنڈی کی سنٹرل جیل ادیالا میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔