مشرف بہ اسلام 4 دلتوں کو دوبارہ ہندو بنایا گیا

بھوپال /5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں انتہا پسند ہندو تنظیموں کی ہمت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ تبدیلی مذہب کی آزادی کو طاقت سے کچل دینا چاہتی ہیں۔ شیو پوری میں چار دلتوں کے مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے مبینہ طورپر انھیں دھمکی دے کر خوف زدہ کردیا اور پھر دوبارہ ہندو مذہب میں آنے کے لئے مجبور کردیا۔ وی ایچ پی نے اسلام قبول کرنے والے 4 دلتوں کے لئے گھر واپسی کے نام سے ایک پروگرام منعقد کرکے انھیں جبراً ہندو مذہب میں شامل کرلیا۔