مشرفبہ اسلام سلطانہ بیگم کی تدفین

حیدرآباد ۔20مئی ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو کمدنی دیوی کیر سنٹر کوکٹ پلی سے ڈاکٹر منجولا کا مراسلہ وصول ہوا جس میں سلطانہ بیگم عمر 45سال جو دواخانہ میں محمد حفیظ الدین ساکن عطا پور کے ذریعہ علاج کیلئے شریک ہوئی جس کو مرض کینسر تھا ،دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا جس پر تدفین کی درخواست کی گئی ۔ بعد ادائی فرائض ان کی تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل اور سمیع اللہ مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں عمل میں آئی ۔ جناب سید امجد علی معتمد عمومی ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی عیدی بازار ، محمد عبدالبشیر نائب صدر مسجد سرور کونینؐ ، مسجد سلطانہ اور عالیہ بیگم نے مغفرت کی دعا کی