نئی دہلی۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ فرانس نے ہندوستان سے خواہش کی ہے کہ طویل عرصہ سے زیر التواء 30 ہزار کروڑ روپئے مالیتی پراجکٹ برائے مختصر مسافتی زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائل نظاموں کی مشترکہ تیاری کے پراجکٹ کو جلد از جلد قطعیت دی جائے۔ وزارت دفاع فرانس نے ہندوستانی وزارت دفاع کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے خواہش کی ہے کہ فرانس ٹکنالوجی کی ٹھوس منتقلی کے لئے تیار ہے، خاص طور پر میزائل گائیڈنس کے شعبہ میں مکمل معلومات فراہم کرے گا۔ فرانس نے کہا ہے کہ پراجکٹ سے ہندوستان کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ چند ہی سال میں وہ دفاعی میزائل کے شعبہ میں خودمکتفی ہوجائے گا۔