نئی دہلی 25 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس سے مبینہ رابطوں کے الزام میں گرفتار تین نوجوانوں کے خلاف آج چارچ شیٹ پیش کردی ۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ تین نوجوان دہشت گردانہ و قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے فیس بک اور واٹس اپ جیسے فورم استعمال کر رہے تھے ۔ ان ملزمین کی شیخ اظہر الاسلام ( گندر بل ۔ کشمیر ) عدنان حسن ( بھٹکل ۔ کرناٹک ) اور محمد فرحان شیخ ( ممبرا ۔ مہاراشٹرا ) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ ملزمین کو این آئی اے نے 29 جنوری کو دہلی میں گرفتار کیا تھا کیونکہ وہ آئی ایس آئی ایس کے نظریات کو فروغ دینے میں ملوث تھے ۔ایجنسی نے کہا کہ یہ نوجوان کئی دوسرے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر بھی یہ کام کر رہے تھے ۔