مشتبہ شباب شورش پسندوں کے حملوں میں 14 ہلاک

نیروبی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ اسلامی شورش پسندوں نے آج جنگ زدہ صومالیہ کے سرحدی علاقہ پر واقع کینیا کے ایک مستقر پر دھاوا کرتے ہوئے کم و بیش 14 افراد کو ہلاک کردیا۔ حالانکہ حملہ کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم کینیائی عہدیداروں کا ادعا ہیکہ یہ حملہ سوائے صومالی قیادت والے شباب شورش پسندوں کے سوائے اور کوئی نہیں کرسکتا جنہوں نے اس خطہ میں سلسلہ وار کئی حملے کئے ہیں۔