سری نگر، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنگلینہ گاؤں میں مشتبہ جنگجوؤں نے ایک فوجی اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق عاشق حسین نائیک نامی ایک فوجی اہلکارپر نقاب پوش بندوق برداروں نے اس کے گھر کے باہر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوا۔ ایک پولیس عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار کوفوری طور نزدیکی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔
جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
واقعہ کے فوراً بعد فوج اور ایس او جی کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کرکے مرتکبین کی تلاش شروع کی۔