مسٹر خرم عسکری ڈائرکٹر انسائیٹ آوٹرچ پرائیویٹ لمیٹیڈ

صدر آر ایم اے آئی مقرر
حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) مسٹر خرم عسکری ڈائرکٹر آف انسائیٹ آوٹرچ پرائیویٹ لمیٹیڈ کو جنوبی ہند کی سرکردہ رورل مارکیٹنگ کمپنی نے جنوب کے باوقار رورل مارکیٹنگ اسو سی ایشن آف آنڈیا ( آر ایم اے آئی ) کا نائب صدر مقرر کیا ہے ۔ رورل مارکیٹنگ اسو سی ایشن آف انڈیا ایک پرائمری صنعتی ادارہ ہے جو ملک میں دیہی مارکیٹنگ کیلئے کیلئے وقف ہے ۔ 2005 سے ملک بھر میں اپنی مارکیٹنگ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں یہ ادارہ معاونت کرتا آرہا ہے ۔ اس کی رکن کمپنیوں میں کارپوریشن، سرکردہ ایجنسیوں پر مشتمل زائد از 110 کمپنیاں شامل ہیں ۔ ان میں قابل ذکر ہیرو موٹو کارپ ، ٹاٹا اسٹیل ،ماروتی سوزوکی، ڈابر انڈیا ،اوشا انٹرنیشنل وغیرہ ہیں۔ رورل مارکیٹنگ ایجنسی حیدرآباد کے علاوہ جنوبی ہند اور مہاراشٹرا میں بھی موجود ہے۔ انسائیٹ آؤٹرچ پرائیویٹ لمیٹیڈ مہندرا مونسنٹو، بجاج آٹو، پیاگیو اور بگ ایف ایم جیسی کمپنیوں کی بھی معاونت کرتی ہے۔