مسٹر باقر مرزا آئی آئی ایس وظیفہ پر سبکدوش

حیدرآباد۔ 5 جولائی (راست) مسٹر باقر مرزا (آئی آئی ایس)جوائنٹ ڈائریکٹر دوردرشن کیندر گوہاٹی (آسام) بحیثیت ایڈمنسٹریٹیو گریڈ آفیسر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات میں 34 سالہ خدمات کے دوران مسٹر باقر مرزا نے مختلف میڈیا یونٹس میں خدمات انجام دیں۔ وہ اسسٹنٹ ایڈیٹر پبلیکیشنس ڈیویژن نئی دہلی، فیلڈ پبلیسٹی آفیسر میدک و حیدرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو، ڈپٹی ڈائریکٹر (نیوز) و ریجنل نیوز ہیڈ آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کی حیثیت سے کارگذار رہے۔ انہیں وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے پُروقار اِداروں انڈین اسکول آف بزنس حیدرآباد، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن نئی دہلی اور ٹریونڈرم میں ان سرویس ٹریننگ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ رابطہ کیلئے موبائیل نمبر 9849002076 رہے گا ۔