ممبئی، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی مسٹر انڈیا بننا چاہتے ہیں۔نوازنے فلم ‘مام’ میں سری دیوی کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ان کے بڑے پرستار ہیں۔ نواز کا کہنا ہے کہ اگر وہ کسی فلم کے ریمیک میں کام کرنا چاہیں گے تو یقیناً وہ فلم ‘مسٹر انڈیا’ ہوگی۔ نواز سے پوچھا گیا کہ وہ سری دیوی کی کس فلم کے ریمیک میں کون سا کردار نبھانا پسند کریں گے ؟انہوں نے جواب دیا ”سری دیوی کی کئی فلمیں ہیں جنہیں میں پسند کرتا ہوں، جیسے ‘لمحے ، ‘چاندنی’، ‘مسٹر انڈیا’، ‘انگلش وگلش، وغیرہ لیکن میں مسٹر انڈیاکی ری میک میں مسٹر انڈیا کا کردار نبھانا پسند کروں گا۔ فلم مسٹر انڈیا میں انل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یوم یوگا تقاریب پر دو سال میں 34.5 کروڑ روپئے خرچ
لکھنو ۔ 4 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزارت آیوش نے بین الاقوامی یوم یوگا تقاریب پر گزشتہ دو سال کے دوران 34 کروڑ روپئے کی رقم خرچ کی ۔ آر ٹی آئی سوال پر یہ تفصیلات معلوم ہوئی ۔ سنٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ جاریہ سال یوگا تقاریب پر ہوئے مصارف کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔ آر ٹی آئی کارکن نوتن ٹھاکر کے سوال پر وزارت آیوش نے بتایا کہ سال 2015اور 2016ء میں انٹرنیشنل یوگا ڈے تقاریب پر 34.50 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ ان میں 2015 ء کے لئے 16.40 اور 2016 ء کے لئے 18.10 کروڑ روپئے شامل ہیں۔