مسلم نوجوان کی نعش کو نذرآتش کرنے پر سب انسپکٹر معطل

غازی آباد۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سب انسپکٹر کو آج مبینہ طور پر ہندو رسومات کے ساتھ ایک مسلم نوجوان کی نعش کو نذرآتش کرنے پر معطل کردیا گیا ۔ ضلع پولیس کے سربراہ دھرمیندر یادو نے لونی قصبہ پولیس چوکی کے انچارج کرشن بلدیو یادو کو معطل کردیا، کیونکہ اس نے ایک مسلم نوجوان کی نعش کو ہندو رسومات کے مطابق نذرآتش کیا تھا۔ ارکان خاندان نے متوفی کی شناخت بحیثیت سلیم کی ہے۔ ایس آئی نے نعش کے بازو اور سَر کاٹ کر نعش کیساتھ ایک بورے میں بند کردیا تھا اور اس کی نعش کو نذرآتش کردیا تھا، حالانکہ وہ جانتا تھا کہ یہ مسلم نوجوان ہے اور اسے دفن کیا جانا چاہئے۔