حیدرآباد /17 اپریل (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس چادر گھاٹ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی ہدایت پر دواخانہ عثمانیہ سے نعش حاصل کرکے بعد ادائی فرائض قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معیز الدین اشرفی خلیفہ شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں اشرفی نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی ۔ جسکی شناخت اس طرح ہوئی ۔ شیخ بابو ولد شیخ حسین عمر 60 سال وظیفہ یاب سرکاری ملازم ساکن ECIL کملا نگر کالونی ۔ مرحوم کے فرزند شیخ سلیم سید ریاض الدین داماد شیخ انور شیخ رشید ، غیاث الدین ضیاء الدین ، سید یوسف ، سید اسلم قبرستان پہنچکر دعائے مغفرت کی ۔ تدفین میں تعاون پر سید عبدالمنان ، سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ اور محمد عبدالجلیل کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و ملت فنڈس تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی ۔ مرحوم کے فرزند جناب شیخ سلیم نے کہا کہ انہوں نے افضل گنج پولیس میں والد کی گمشدگی کی اطلاع درج کرائی تھی اور اس کو بھی رسوخ کا استعمال کرنا پڑا ۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی ۔ میرے والد کی نعش افضل گنج حدود یعنی دواخانہ عثمانیہ میں پائی گئی ۔ اگر وہی تحقیق کرتی تو والد کی نعش ہم کو مل جاتی اور افراد خاندان ان کے آخری دیدار اور خدمت سے محروم نہ ہوتے ۔