مسلم طلبہ کیلئے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم

غیر معمولی ذہین باصلاحیت مسلم طلباء کو بیرون ملک اعلی تعلیم کی سہولت
حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے اقلیتی طلباء کو بیرون ممالک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ’’ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم ‘‘ کے نام سے موسوم نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے غیر معمولی ذہین باصلاحیت اقلیتی طلبہ کو بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق مالی امداد فارہم کی جائے گی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ فی الوقت درج فہرست اقدام کے طلباء کو بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ۔ اس پروگرام کو روبہ عمل لایا جارہا ہے اور دلت طلباء کو دی جانے والی اس سہولت کے خطوط پر ہی اقلیتی طبقہ کے طلباء کو بھی بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ذہین طلباء و طالبات کو بھی اعلی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے اس نئی اسکیم کو مرتب کیا جارہا ہے اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی خصوصی دلچسپی کے ذریعہ دلت طلباء کے خطوط پر اقلیتی طلباء کو بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اقلیتی طبقہ کے طلباء کیلئے شروع کی جانے والی اووسیز اسکالرشپ اسکیم کیلئے جاریہ مالیاتی سال 2015-16 میں جملہ 25 کروڑ روپئے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ذہین و باصلاحیت اقلیتی طبقہ کے طلباء اپنی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے مالی مشکلات کے باعث بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ لہذا ایسی صورتحال سے دوچار اقلیتی طلباء کیلئے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کافی ممد و معاون ثابت ہوگی علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایس سی ایس ٹی بی سی اور میناریٹی ( اقلیتی ) طلباء کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اعلی عہدیداران متعلقہ محکمہ جات کو ضروری ہدایات دی ہیں ۔