بھوپال ۔23 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میںایک مسلم شخص نے مذہبی پابندیوں کے قطع نظر اپنے ایک ہندو دوست سنتوش سنگھ ٹھاکر کی آخری رسومات انجام دیں۔ ضروری اشیاء کا انتظام کرنے کے بعد عبدالرزاق نے ہندو اعتقاد کے مطابق سنتوش کی نعش کو سپرد آگ کردیا۔ طویل علالت کے بعد سنتوش یہاںا یک ہاسپٹل میں 20 ستمبر کو آخری سانس لیتھی، وہ ایک لیبر اور اس کی اہلیہ لاولد تھی اور قرب و جوار میں ان کے کوئی رشتہ دار بھی نہیں تھے جس کے باعث رزاقاور ان کے دوستوں نے باہمی تعاون سے آخری رسومات انجام دیں۔ عبدالرزاق جو کہ آٹو ڈرائیور ہے، بتایا کہ دوستی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور میں نے صرف دوستی کا فریضہ انجام دیا ہے۔