مسلم خاندان کے رقعہ پر رام سیتا کی تصویر

چلاوا (یوپی) 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چلاوا دیہات کے ایک مسلم خاندان نے فرقہ وارانہ یکجہتی پھیلاتے ہوئے شادی کے رقعہ پر رام اور سیتا کی تصویریں شائع کی ہیں۔ یہ رقعے اُن کی بیٹی رخسار کی شادی کے ہیں۔ دلہن کے بھائی محمد عمر نے کہاکہ دیہاتی یہ رقعے خوشی سے قبول کررہے ہیں۔ ہمیں عوام کا اُس پر ردعمل دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی۔ ہم چاہتے ہیں کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں عوام کے درمیان اضافہ کیا جائے۔ ہم مذہب کی بنیاد پر اپنے آپ کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے۔ لڑکی اور لڑکے دونوں کے خاندان مسلمان ہی ہیں۔