پیرس: فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے خاتون کو سرکاری افسر سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسینی شہری سے ۲۰۱۰ء میں شادی کی تھی ۔جب کہ اپریل ۲۰۱۷ء میں شہریت کے لئے درخواست دی۔
فرانس کے جنوبی مشرقی علاقہ ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جارہی تھی۔اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے ہاتھ ملانا چاہا توخاتون نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔
حکومت نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ فرانسیسی معاشرہ میں ضم ہونا نہیں چاہتی ۔ایسا عمل سیول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کو ملک کی شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا ۔
فرانس کی حکومت نے خاتون کو شہریت نہ دینے کے فیصلہ کو ملکی اعلی انتظامی عدالت نے بھی برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب اس خاتون نے فیصلہ کو اختیارات کا غلط استعمال قرار دیا ہے۔