حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : تلنگانہ مینارٹیز ریسرچ اسکالر و انٹلکچول فورم کے زیر اہتمام گول میز مشاورتی اجلاس زیر نگرانی جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست ، محبوب حسین جگر ہال میں عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں اقلیتی طلباء و طالبات کے کئی سلگتے مسائل پر بات کی گئی ۔ اجلاس میں جناب محمد انصاری نے کہا کہ ریسرچ اسکالرس کے یونیورسٹی کے سطح پر کئی مسائل ہیں جس کو حل کرنے کے لیے نوجوان کی یہ ٹیم کام کرنے کے پابند ہیں ۔ ہم اگر ریزولیشن اور سولیشن کے نمائندگی پر کام کریں تو کامیابی حاصل ہوگی ۔ جناب مختار احمد فردین صدر اردو ماس نے کہا کہ ابھی تلنگانہ کا قیام عمل میں آنے کی تیاری ہے اور مسلمانوں کے ساتھ تمام شعبے میں ناانصافی ہورہی ہے ۔
مسلم مینارٹیز فینانس کارپوریشن نے درخواست بنک لون کا مانگا جس کے لیے لوگوں نے 20 ہزار سے زائد دئیے اگر کارپوریشن تمام درخواست کو قبول کر کے سبسیڈی کے رقم اکاونٹ منتقل کرے تو ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا اور لوگ خود روزگار ہوجائیں گے ۔ جناب شیخ فہیم اللہ ریسرچ اسکالر صدر سوسائٹی تلنگانہ مینارٹیز ریسرچ اسکالرس انٹلکچول فورم نے کہا کہ ہم ریسرچ اسکالرس اور روزگار کے مسائل پر کام کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو نیک فعال بنائیں گے جس کے لیے ہمارے تمام یونیورسٹی کے سطح پر یہ عمل جاری کیا جائے گا ۔ انچارج اورینٹل کالج نکہت آراء شاہین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو بیداری کے ذریعہ شعور اور تعلیم کو اگر فوکس کریں تو ہم کامیاب ہوپائیں گے ۔ جناب محمد عظمت علی سکریٹری مینارٹیز فورم نے کہا کہ ہمارے ساتھ جگہ جگہ نا انصافی ہورہی ہے اس لیے اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ جناب محمد بلال ، شیخ عثمان ، سید غوث ، محمد شریف ، محمد عرفان اور دیگر اسکالرس نے خطاب کیا ۔۔