حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : عمر احمد شفیق معتمد کے بموجب تعمیر ملت شہر حیدرآباد کی جانب سے سمینار بعنوان ’ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آر ایس ایس کی سازش ‘ 24 دسمبر 6 بجے شام اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ اس سمینار کی صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کریں گے ۔ اس سمینار کو علمائے کرام و قائدین مخاطب کریں گے ۔۔
اسرو کے سائنس دانوں کو بنڈارو دتاتریہ کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): مرکزی وزیر لیبر و روزگار ( آزادانہ چارج ) بنڈارو دتاتریہ نے آج اسرو کے سائنس دانوں کو GSLV Mark3 راکٹ کے کامیاب لانچ پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے ساتھ اس راکٹ کو لانچ کرنا ہمارے سائنس دانوں کی ایک اور اہم کامیابی ہے ۔۔