مسلمانوں کے اقلیتی موقف سے دستبرداری کا مطالبہ

آبادی میں اضافہ پر تحدید ،توگاڈیہ کی شرانگیزی
جئے پور ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ کے سابق لیڈر پروین توگاڈیہ نے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے اقلیتی موقف سے دستبرداری اختیار کی جائے اور انہیں دو بچہ پالیسی کا پابند بنایا جائے تاکہ آبادی میں اضافہ کو کچلا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی موقف سے دستبرداری اختیار کرنا چاہئے اور آبادی پر قابو پانے کیلئے دو بچہ پالیسی کا لزوم عائد کیا جانا چاہئے۔ توگاڈیہ نے حال ہی میں ایک نئی تنظیم انترراشٹریہ ہندو پریشد قائم کی ہے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان سے جو رقم وصول کی جاتی ہے اسے تمام غریبوں اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جانا چاہئے۔