نئی دہلی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے مذہبی طبقات میں مسلمانوں میں ناخواندگی کا فیصد سب سے زیادہ ہے ۔ مردم شماری 2011ء کے مطابق تقریباً 43 فیصد مسلم آبادی ناخواندہ ہے جبکہ خواندگی کے معاملہ میں جین طبقہ سرفہرست ہے۔ مسلمانوں میں 7 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں ناخواندگی کا فیصد 42.72 بتایا گیا۔ ہندوؤں کا 36.4، سکھوں کا 32.49 اور عیسائیوں کا 25.66 فیصد ہے۔ مسلمانوں میں صرف 2.76 فیصد ہی گرائجویشن یا اس سے زائد تعلیم حاصل کئے ہوئے ہیں۔