مسلمانوں کی مخالفت کے بعد یوپی حکومت نے قدم واپس کھینچ لئے

لکھنو۔4 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش حکومت نے مسلم مذہبی رہنماؤں کی مخالفت کے بعد مدرسہ ڈریس کوڈ معاملے پر اپنے قدم واپس کھینچ لئے ہیں۔اترپردیش اقلیتی بہبود اور حج کے وزیر مملکت محسن رضا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ مدرسہ بورڈ میں این سی ای آر ٹی نصاب شروع کرنے کے بعد اب روایتی کرتا پائجامہ کی جگہ نیا ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد مسلم مذہبی رہنماوں نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے مذہب میں مداخلت قرار دیا تھا۔ دوسری طرف اقلیتی بہبود کے کابینی وزیر چودھری لکشمی نارائن نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔