مسلمانوں کیلئے مہاراشٹرا کی ملازمتوں میں 5 فیصد تحفظات کا مطالبہ

ممبئی ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مہاراشٹرا کے وزیر کانگریس قائد محمد عارف نسیم خان نے آج بی جے پی زیرقیادت مہاراشٹرا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کیلئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں سابق کانگریس ۔ این سی پی دور اقتدار میں دستیاب 5 فیصد تحفظات کا احیاء کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ وہ مسلم آرکشن کیرتی سمیتی کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا فرنویس سے ملاقات کے بعد پریس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے کوٹہ کی پالیسی میں تبدیلی سے بی جے پی کی مسلم دشمن ذہنیت ظاہر ہوتی ہے ۔