سری نگر۔ 31جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر کے نائب مفتی اعظم کے بیان کہ ’ ہندوستان کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے ‘کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ’تقسیم ہند‘کا حصہ تھا نہ اس نے مذہبی خطوط پر ’تقسیم‘کی حمایت کی ہے ۔کشمیر کے نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کل یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ’’ہندوستان کے مسلمانوں کو الگ ملک کا مطالبہ کرنا چاہیے‘‘۔محبوبہ مفتی نے آج ٹوئٹ میں کہاکہ جموں وکشمیر تقسیم ہند کا حصہ تھانہ اس نے مذہبی خطوط پر تقسیم کی حمایت کی ہے ۔ ہم نے بحیثیت اسٹیٹ اس کے برعکس فیصلہ لیا تھا۔ بدقسمتی سے ہم بدستور قیمت چکارہے ہیں۔ میں ایسے کسی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں جس میں ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک کا مطالبہ کیا جائے ۔