مسلمانوں کو تحفظ گائے کا مشورہ : دیوان جی

جئے پور 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دیوان جی اجمیر شریف زین العابدین علی خاں نے مسلم برادری سے کہا ہے کہ گائے کا تحفظ کرکے ایک نئی مثال قائم کریں۔ جس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات وابستہ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ جو لوگ بیف کے مسئلہ پر تشدد بھڑکا رہے ہیں انھیں اس طرح کی حرکتوں سے باز آجانا چاہئے اور دونوں فرقوں سے اپیل کی کہ ملک کے مفاد میں ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ زندگی گذاریں۔ دیوان جی نے کہاکہ بعض عناصر، بیف کے مسئلہ پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔