نئی دہلی ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بعض مسلمانوں کو ’’گاؤ رکشا‘‘ کے نام پر مظالم کا سامنا ہوا، مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے آج یہ بات کہی اور اقلیتی برادری کے ارکان سے اپیل کی کہ گائے کے تحفظ کیلئے آگے آئیں جسے ہندو مقدس مانتے ہیں۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے بارے میں ایک کتاب بعنوان ’’مسلمان اور یوگی ادتیہ ناتھ‘‘ جاری کرتے ہوئے اٹھاؤلے نے ہندو۔مسلم اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو مضبوط ملک بنانے کیلئے اس کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد بعض مسلمانوں کو مظالم کا سامنا ہوا۔