تلنگانہ تحفظ وقف ایکشن کمیٹی کی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : 26 جون کو تلنگانہ تحفظ وقف ایکشن کمیٹی کا وفد جس میں چیرمین کمیٹی مولانا حکیم سید شاہ محمد خیر الدین صوفی ، ڈاکٹر نظیر احمد نائب صدر حکیم عقیل احمد انصاری معتمد محمد امان اللہ خاں نائب معتمد محمد عابد علی خازن محمد عباس سکریٹری آواز کمیٹی ایم اے ستار ، نسیمہ بیگم اور دیگر کثیر تعداد میں محمد سلیم چیرمین وقف بورڈ سے ملاقات کرتے ہوئے قبرستانوں میں مفت تدفین کے عملی اقدامات اور قبرستان کے لیے زمین کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور اوقافی جائیدادوں پر غیر مسلم کے تسلط کی برخاستگی اور کرایوں میں اضافہ کے لیے ٹھوس اقدامات کے لیے نمائندگی کی ۔ 11 نکاتی مطالبات پیش کیے گئے محمد سلیم نے دو دن کا وقت مانگا اور عملی اقدام کا تیقن دیا ۔ وقف ایکشن کمیٹی مسلمانوں سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ کسی قبرستان میں قبر کے لیے کوئی معاوضہ نہ دیا جائے اور اس کی سختی سے پابندی کریں ۔ ایسے نگران کاروں کو قانونی کارروائی کے ذریعہ ان کو مجبور کریں کہ وہ لوٹ کھسوٹ سے باز آجائیں ۔۔