مسجد نبوی کی چھت پر پہلی مرتبہ ا عتکاف کی سہولتیں

10ہزار معتکفین کیلئے جگہ مختص ‘ گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کا دورہ
مدینہ منور ۔ 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اقطاع عالم سے آنے والے ہزراوں معتمرین کعبتہ اللہ میں عمرہ کے بعد ان میں سے اکثر حرم شریف میں اعتکاف پر بیٹھ جاتے ہیں اور بعض عاشقان رسولؐ مسجد نبوی کا انتخاب کرتے ہوئے اعتکاف کرتے ہیں ۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مسجد نبوی میں اعتکاف کیلئے سہولیتں فراہم کرنے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس سال مسجد نبوی میں معتکفین کی گنجائش ہوگی ۔ گورنر مدینہ منورہ نے ان تمام مقامات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ مسجد نبوی کی چھت پر تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے نئی جگہ مقرر کرنے سے کئی منفی پہلوؤں کا خاتمہ ہوگا ۔ اس سے پہلے معتکفین اپنا سامان مسجد نبوی میں لے جاتے تھے ۔ اعتکاف کی نیت سے آنے والے یا دیگر روزہ داروں کو مسجد نبوی کے اندر عبادت میں مشکلات ہوتی ہیں ‘ غیر منظم طریقہ ‘ سامان ادھر اُدھر ہونے سے نمازیوں کو تکلیف ہوتی تھی اور جہاں جگہ مل جاتی وہ سوجاتے تھے ‘ اب ایسا نہیں ہوگا ۔ مسجد کی چھت صرف معتکفین کیلئے مختص کی گئی ہے جہاں ہر طرح کی سہولیتا ہے ۔