حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا ساتواں تربیتی اجتماع اتوار 5 جولائی کو 10 بجے دن تا 1 بجے دن مسجد صلاح الدین خان نزد پانی کی ٹانکی مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ ، آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ اور بیان کریں گے ۔ قرات کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا ۔ سفر حج سے متعلق مختلف اہم امور کی تفصیلی وضاحت کی جائے گی ۔ تمام منتخب عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کرنے اور اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم لانے کی گزارش کی گئی ہے تاکہ وہ اہم امور نوٹ کرسکیں ۔ خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ساتھ نہ لائیں ۔۔