قاہرہ‘ مصر: عرب لیگ نے اتوار کے روز اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ یروشلم کے مقدس مقام پر نئے تحدیدات عائد کرتے ہوئے ’’ آگ سے کھیل رہا ہے‘‘۔ صدر عرب لیگ احمد عبدال گھیت نے اپنے بیان میں میں کہاکہ’’ یروشلم خطرے کا نشان ہے کوئی بھی عرب یا مسلمان مقدس مقام کے پاس میں خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریگا‘‘۔
جولائی 14کے روزاسرائیل انتظامیہ کی جانب سے حرم الشریف جس کو یہودی ماونٹ مندر مانتے ہیں میں میٹل ڈیکٹیٹرس نصب کردئے گئے جس کی وجہہ سے اسرائیل میں کافی تشدد برپا ہوا اور اس تشدد کی زد میںآکر دو پولیس والے بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔فسلطینیوں کا ماننا ہے کہ یہ کوشش علاقے پر اپنی زیادہ اثر کو قائم کرنے کی اسرائیلی کوشش کا حصہ ہے ‘ مسلمانوں کے لئے یہ تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہیں وہیں پر یہودیت میں بھی اس کو مقدس مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
عبدالگھیت نے اسرائیل پر ’’ مہم جوئی ‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس کا اقدام ’’ عرب اور مسلم دنیا کے ساتھ‘‘ بحران کا سبب بن سکتا ہے۔صحن اور مسجد الاقصہ کی گنبد کا حصہ ہی ہے جو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان میں تنازع کاسبب صدیوں سے بنا ہوا ہے۔