مسجد اقصی: اسرائیلی پولیس کا مسلمانوں پر گرینیڈز سے حملہ

یروشلم۔ 25 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں مسلمانوں پر گرینیڈز سے حملے کئے ہیں، ان حملوں کا ہدف منگل کی صبح مسجد کے صحن میں جمع ہونے والے مسلمان تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلمانوں نے بھی جواباً پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔ واضح رہے یہ تصادم ایسے دن سامنے آیا ہے جب منگل کی شام اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسجد اقصی کو یہودیانے کے حوالے سے گرما گرم بحث شروع ہونے والی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے مسجد اور اس کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے ۔