عام طور پر مسجد اقصیٰ کے اس دوروازے کو اسرائیلی فورسس عید کے موقع پر کھولتے ہیں ۔اسرائیلی فورسس عید کے موقع پر ہی جس باب داخلہ کو کھولتے ہیں ‘ اس راستے کے ویڈیو فوٹیج ہمیں بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔
مسجد اقصیٰ مقام ابراہیم علیہ السلام‘ مقام سارہ علیہ السلام‘ مقام یوسف علیہ السلام کا ہم اس ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ اس تمام حصہ پر یہودی انتظامیہ کا قبضہ ہے۔
خالی ایام میں مسلمانوں کے لئے ا س حصہ کو نہیں کھولا جاتا مگر عیدین کے موقع پر اس حصہ کو مسلمانوں کے لئے مشاہدہ کے طور پر رکھا جاتا ہے۔ مسجد اقصی فی الحال دوحصوں میں تقسیم کردی گئی ہے ۔
اس ویڈیو میں اس کا بھی خلاصہ کیاگیا ہے۔۔ بتایا گیا جارہا ہے کہ جو حصہ یہودیوں کے نام سے منسوب ہے وہاں پر مسلمانوں کی رسائی نہیں ہے اور جس حصہ کو مسلمانوں کے لئے مختص کیاگیا ہے وہاں پر یہودی بڑی آسانی کے ساتھ آجاسکتے ہیں۔
سیاست ڈاٹ کام کے ناظرین کے لئے مسجد اقصی کے اندرونی منظر پر مشتمل ویڈیو پیش کیاجارہا ہے۔