مستحق طلبا کو سالانہ فیس میں رعایت کا فیصلہ

ایم ڈی ایف کی نمائندگی پر پانچ مسلم جونئیر کالجس انتظامیہ کا اقدام
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : انٹر میڈیٹ میں داخلوں کے لیے ماینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی نمائندگی پر شہر حیدرآباد کے 5 مسلم انتظامیہ کے جونیر کالجس نے مستحق طلباء وطالبات کو سالانہ فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم طلباء وطالبات سی ای سی اور ایم ای سی میں داخلہ رعایتی فیس 3000 روپئے اور ایم پی سی ، بی پی سی میں چار ہزار روپیہ ادا کر کے داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں تفصیلات محمد برکت علی کوآرڈینٹر سے فون نمبر 9700088110 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ ریاست نگر ، چندرائن گٹہ ، عیدی بازار ، شاہ علی بنڈہ ، مغل پورہ ، فرسٹ لانسرز ، ٹولی چوکی اور قرب و جوار کے علاقوں میں مقیم والدین کے لیے زیادہ سہولت حاصل رہیگی ۔ ووکیشنل جونیر کالج جینیس کالج میں یتیم لڑکیوں کو انٹر میڈیٹ میں مفت داخلہ دیا جائے گا ۔ کالج کی پرنسپل عصمت النساء نے صدر ایم ڈی ایف کو اطلاع دی ہے کہ اس کالج میں نرسنگ ، فزیوتھراپی ، لیاب ٹیکنیشن اور دیگر کورسیس میں مسلم لڑکیاں داخلے حاصل کرسکتی ہیں ۔ انہیں کتابیں اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی ۔