حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر ان کے واجبی مطالبات کو پندرہ دن کے اندر حل نہیں کیا گیا تو وہ 16 اگست سے ’ کرو یا مرو ‘ ایجی ٹیشن شروع کریں گے ۔ آٹو ڈرائیورس اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے ساتھ شہر میں چلائے جارہے اولا اور یوبر کیابس پر فوری امتناع عائد کیا جائے ۔ ضبط کیے گئے سینکڑوں آٹوز کو ڈرائیورس کے حوالہ کیا جائے ، آٹو کرایہ پڑوسی ریاستوں کے مساوی مقرر کیا جائے اور حکومت تھرڈ پارٹی آٹو انشورنس چارجس کا 50 فیصد سبسیڈی کے طور پر برداشت کرے ۔ محمد امان اللہ خاں کنوینر نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر کے لکشمی نرسیا ، محمد دستگیر ، ایم اے سلیم ، محمد عظیم الدین اور فاروق بھائی موجود تھے ۔۔