کراچی۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک صدرنشین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی فریق ‘جارحیت کے ہتھیار’ کے طور پر ایٹم بم استعمال کرنے کا خطرہ نہیں مول لے گا۔روسی ٹیلی ویڑن ‘رشیا ٹوڈے’ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جب آصف علی زرداری سے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے امکانات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سابق صدر نے یہ بات کہی۔
پاکستانی طالبان نے فوجی ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرلی
ڈیرہ اسماعیل خاں، 27 جولائی (رائٹر) پاکستانی طالبان کے ایک گروپ نے کراچی میں دو فوجی افسران کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ یہ بات گروپ کے ترجمان نے کہی ہے ۔دو کروڑ آبادی والے بندرگاہی شہر میں یہ تازہ حملوں کا واقعہ ہے جہاں نیم فوجی دستے تین سال سے شدت پسندوں اور جرائم پیشہ گروپوں کو کچلنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔جماعت الالحرار کے ترجمان نے کل کہا ان افسران کو اس لئے ہلاک کیا گیا ہے کیونکہ وہ طالبان پاکستان کے اس گروپ کی ”ہٹ لسٹ” میں تھے ۔مسلح افراد نے فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی پر اس وقت حملہ کردیا جو گاڑی خفیہ ایجنسیوں کی تھی اور جب وہ شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں گشت کررہے تھے ۔نیم فوجی دستوں کی کارروائی سے کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں حالانکہ صوفی گلوکار امجد صابری کو پچھلے ماہ قتل کیا گیا ہے اور صوبائی چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا کے واقعات ہوئے ہیں بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔