نئی دہلی 11 فبروری (پی ٹی آئی) پولاورم پراجکٹ کیلئے بھدراچلمل سب ڈیویژن کے 100 مواضعات کو سیما آندھرا میں ضم کرنے کی مبینہ تجاویز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے کانگریس قائدین کے ایک وفد نے آج اپنی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے اس علاقہ کے متاثرہ قبائیلیوں کے مسائل پر نمائندگی کی۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف و بااختیاری پی بلرام نائیک کی زیرقیادت اس وفد نے زیرآب آنے والے 130 دیہاتوں کے متاثرہ قبائیلیوں کیلئے امداد و بازآبادکاری کا پیاکیج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اے آئی سی سی کے رکن پی سدھاکر ریڈی جو آندھراپردیش قانون ساز کونسل نے کہاکہ ’’پراجکٹ میں بھدراچلم کے علاقوں کے زیرآب آنے سے متعلق اندیشوں سے واقف کروایا گیا۔ اس اقدام سے 2.5 لاکھ قبائیلیوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ بھی ہے‘‘۔ بعدازاں اس وفد نے مرکزی وزیر دیہی ترقیات جئے رام رمیش اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ سے بھی نمائندگی کی۔