مسئلہ فلسطین کا حل صرف بات چیت میں مضمر : ہندوستان

اقوام متحدہ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لئے باہمی بات چیت کو ہی واحد اختیار کیا جانے والا متبادل قرار دیا اور اس مسئلہ سے جڑے تمام عوامل کو صبروتحمل کا راستہ اپناتے ہوئے پرامن طریقہ کار کو اپنانے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نائب نمائندہ بھگونت بشنوئی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ فلسطین کے مسئلہ کو اگر حل کرنا ہے اور وہ بھی پائیدار اور پرامن حل تو اس کے لئے واحد راستہ مذاکرات کا ہے۔ مصلحت کو نفرت کی جگہ استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ دیگر تمام راستے مسدود ہیں۔ مسٹر بشنوئی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اور زور دیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہند۔ پاک کی طرح مذاکرات کی میز پر آجائیں۔

یمن میں انسانی بنیاد پر
نئی جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی بنیاد پر نئی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔سلامتی کونسل کے تمام پندہ رکن ممالک نے ایک متفقہ بیان میں سیکریٹری جنرل بان کی مون کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے جس میں انھوں نے یمن بحران کے حل کے لیے مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے پر زوردیا ہے۔سلامتی کونسل نے اس بیان میں جنیوا میں گذشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے التوا پر اپنی ”گہری مایوسی” کا اظہار کیا ہے اور بین کی مون کے انسانی بنیاد پر دوبارہ جنگ بندی کے مطالبے کی توثیق کی ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ یمنیوں کو ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد بہم پہنچائی جا سکے۔