مسئلہ تلنگانہ پر خودسوزی کیلئے سبم ہری کی دھمکی

نئی دہلی 11 فبروری (این ایس ایس) اناکاپلی کے رکن لوک سبھا سبم ہری نے آج ایک سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے دھمکی دی کہ مرکز کی طرف سے لوک سبھا میں تلنگانہ بِل کی پیشکشی کی صورت میں وہ خودکشی کرلیں گے۔ سبم ہری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’لوک سبھا میں تلنگانہ بِل کی پیشکشی پر میں ایوان کے وسط میں پہونچ کر خودکشی کرلوں گا۔ دیگر دو ارکان بھی ریاست کی تقسیم کو روکنے کیلئے میرے ساتھ خودکشی کرنے کیلئے تیار ہیں‘‘۔ ایک اور رکن لوک سبھا رایا پاٹی سامبا شیوا راؤ نے اپنے خلاف پارٹی کی تادیبی کارروائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اُنھیں پارلیمنٹ سے نہیں بلکہ صرف پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایوان میں وہ تلنگانہ بِل کو روکیں گے اور اس مقصد کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔