مسئلہ ایودھیا کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی پر زور

متھرا،ایودھیا ‘ کاشی میںمنادر کی تعمیر کیلئے علماء کی مدد درکار:سبرامنیم سوامی
حیدرآباد 20 جولائی( پی ٹی آئی ) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج امید ظاہر کی کہ بابری مسجد رام جنم بھون کے دیرینہ تنازعہ کا مذاکرات کے ذریعہ حل تلاش کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’رام مندر کے بارے میں یقینا ہم مسلم برادری کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ حل تلاش کرنا چاہیں گے‘‘۔ ڈاکٹر سوامی نے کہا کہ ’’ہمیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ سپریم کورٹ میں اس تنازعہ کے تمام کلیدی فریقین کو علمائے اسلام کی مدد سے بات چیت کی میز پر لایا جائے، انہیں تین مقامات متھرا،ایودھیا اور کاشی میں مندر کی تعمیر سے اتفاق کرنے کی ترغیب دی جائے ۔ علاوہ ایک مقام پر مسجد کی تعمیر کا مسئلہ بھی ہے جس کیلئے ہم مدد کریں گے۔ ان تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے ۔ سوشیل میڈیا پر سرگرم افراد سے رابطہ کے دوران ایک سوال پر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔