سری ہری کوٹہ۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (آئی ایس آر او) 3 نئے تیز رفتار بینڈوڈتھ سٹیلائٹ داغے گا جو دیہاتوں میں حکومت کے ’’ڈیجیٹل پروگرام‘‘ کے تحت ہے۔ ایک عہدیدار نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ رپوررس سے بات چیت کرتے ہوئے جبکہ لندن کے دو سٹیلائٹس کامیابی سے اتاور کو داغے گئے، اسرو کے صدرنشین کے سیوان نے کہا کہ ’’اسرو مزید 3 سٹیلائٹس داغے گا جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بینڈ وڈتھ میں تیزی پیدا ہوگی۔ سیوان نے مزید کہا کہ اسرو نے آئندہ 6 ماہ میں ایک سیریز میں سٹیلائٹس داغنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ہر دوسرے ہفتہ میں ایک راکٹ داغنے کا مشن ہے۔ سیوان نے مزید کہا کہ ارضی مشاہدہ کے لیے سٹیلائٹس داغے جائیں گے جو رابطہ والے سٹیلائٹس کے علاوہ ہوں گے اور سب سے زیادہ انتظار کیا جانے والا ’’مون مشن‘‘ آئندہ سال جنوری میں متوقع ہے۔ مذکورہ بالا دو سٹیلائٹس سررے سٹیلائٹ ٹیکنالوجیز لمیٹیڈ (ایس ایس ٹی ایل) لندن سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس راکیش، چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر انٹرکس کارپوریشن لمیٹیڈ کے مطابق مذکورہ دونوں سٹیلائٹس کے داغے جانے زائد از 220 کروڑ روپئے کا ریونیو ہے۔ آئندہ کمرشیل لانچ کے متعلق پوچھے جانے پر سیوان نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل وی راکٹ 30 چھوٹے سٹیلائٹس جو تھرڈ پارٹیز سے ہوں گے، اٹھالیے جانے کا متحمل ہے اور ہندوستانی سٹیلائٹس کے علاوہ ہوں گے۔