مریخ کی طرح زمین سے پانی غائب ہوجائے گا ؟

مریخ اور منگلیان پر برلا سائنس سنٹر کا خصوصی شو
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مریخ صحرا نہیں تھا بلکہ سینکڑوں سال قبل یہاں پانی کے آثار تھے آیا مریخ کی طرح زمین سے بھی پانی غائب تو نہیں ہوجائے گا اور یہاں پر بھی مریخ کی طرح انسانی وجود غائب ہوجائے گا ۔ برلا پلانیٹوریم مریخ اور مریخ مشن منگلیان پر 15 اکٹوبر سے ایک خصوصی شو کا اہتمام کرے گا ۔ ڈاکٹر پی جی سدھارتھ ڈائرکٹر بی ایم برلا پلانیٹوریم نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس شو کا مقصد عوام کو مریخ اور مریخ مشن کے متعلق آگاہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدیوں سے مریخ کے متعلق یہ تاثر تھا یہاں مخلوق رہتی بستی ہے تاہم 1960 کے دہے میں پتہ چلا کہ مریخ ایک صحرا کی طرح ہے یہاں زندگی کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔ آج اس بات میں یقین ہے کہ مریخ پر پانی نہیں ہے تاہم سینکڑوں سال قبل مریخ پر پانی موجود رہنے کے آثار کو محسوس کیا گیا ہے اس کا مطلب سینکڑوں سال قبل مریخ صحرا کی طرح نہیں تھا اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ مریخ سے پانی کیوں غائب ہوگیا اور آیا اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ مریخ بھی کل زمین کی طرح تھا اور ا نسانی وجود یہاں سے غائب ہوگیا ۔ برلا سائنس اسکولی بچوں کے لیے مریخ کے متعلق ورکشاپس کا اہتمام کررہا ہے ۔۔