مرکز کی این ڈی اے حکومت پر غیراِنسانی رویہ کا الزام

مسلم لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ، ای احمد کے انتقال کا حوالہ،احتجاجی پروگرام کا اعلان
تیرواننتاپورم۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین یونین مسلم لیگ نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت نے ’’غیرانسانی رویہ‘‘ ان کے قائد اور رکن پارلیمنٹ ای احمد کے انتقال پر اختیار کیا ہے۔ پارٹی نے کیرالا کے تمام 14 اضلاع میں 11 فروری کو اس کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا۔ مسلم لیگ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کا عنوان ’’فاشیزم بستر مرگ پر‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر کانگریس سونیا گاندھی  اور نائب صدر راہول گاندھی کے مشکور ہیں جنہوں نے شخصی طور پر رام منوہر لوہیا ہاسپٹل پہنچ کر ای احمد کی تعزیت کی۔ پارلیمنٹ میں قلب پر حملے کے بعد انہیں اسی دواخانہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ قومی خازن مسلم لیگ کنہالی کٹی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے ہاسپٹل میں دو گھنٹے گذارے اور احمد کی خیریت دریافت کی۔ ان دو گھنٹوں میں مسلسل ای احمد کا ہی تذکرہ کرتی رہی تھیں۔