مرکز کو مداخلت کرنے مغویہ پروفیسر کے ارکان خاندان کا مطالبہ

حیدرآباد /31 جولائی ( پی ٹی آئی ) لیبیا میں مغویہ ایک ٹیچر کے ارکان خاندان نے آج مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے فوری مداخلت کریں ۔ گوپال کرشن کے بھائی لیبیا کی یونیورسٹی میں فیکلٹی رکن ہے جن کا چار ہندوستان کے ساتھ اغواء کیا گیا ہے ۔ ان کے بھائی مرلی کرشنا نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کے لیبیا میں گوپی کشن کا اغواء کیا گیا ہے ۔ ہم ہندوستانی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے ان کی رہائی کو یقینی بنائے۔ حکومت آندھراپردیش نے بھی کہا کہ وہ اس سلسلے میں مرکز سے ربط رکھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اطلاعات و این آر آئی امور پی رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت سریکاکولم ضلع کے شہری گوپی کشن کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے بتایا کہ مغویہ ہندوستانیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ سریکاکولم کے ایم پی رام موہن نائیڈو بھی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ربط رکھے ہوئے ہیں ۔